Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

چکن گونیا کا باعث بننے والا ایڈیسی مچھرکی شناخت کیا اور کس وقت متحرک ہوتا ہے؟

مخصوص مچھر سے بچاؤں کے لیے اس کی پہچان اور اس کی حرکات و سکنات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔
شائع 16 ستمبر 2024 11:41am

چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو مچھروں کی ایک خاص نسل ایڈیسی مچھر(Aedes mosquitoes) کے ذریعے پھیلتی ہے۔ یہ بیماری عام طور پر شدید جوڑوں کے درد اور بخار کی علامات کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔ پاکستان میں چکن گونیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس مخصوص مچھر سے بچاؤں کے لیے اس کی پہچان اور اس کی حرکات و سکنات کے بارے میں جاننا بہت ضروری تاکہ اسی بنیاد پر موثر تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

ایڈیسی مچھر سے کیا مراد ہے؟

ایڈیسی مچھر (Aedes mosquitoes) ایک خاص قسم کے مچھر ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان میں شامل اہم اقسام ہیں:

Aedes Aegypti: ڈینگی بخار، زیکا وائرس، اور چکن گونیا کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شناخت کیسے کی جائے؟

ایڈیسی مچھر کی شناخت کے لیے کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں:

ظاہری شکل:

  • یہ مچھر عام طور پر سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔
  • پیروں پر سفید دھاریاں ہوتی ہیں، جو انہیں شناخت کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
  • جسم پر بھی سفید دھاریاں موجود ہوتی ہیں۔

حجم:

  • ایڈیسی مچھر کا سائز عموماً چھوٹا ہوتا ہے، تقریباً 4 سے 10 ملی میٹر۔

پرواز کا انداز:

  • یہ مچھر تیز رفتاری سے اڑتے ہیں اور اکثر دن کے وقت متحرک ہوتے ہیں۔

کس جگہ اور کس وقت پایا جاتا ہے؟

جگہیں:

  • ایڈیسی مچھر عموماً گھریلو اور شہری علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔
  • یہ خاص طور پر پانی کے جمع ہونے والے مقامات جیسے ڈھکن والے برتن، گھروں کے آس پاس کے کھڑے پانی، اور کھڑکیوں کے قریب موجود ہوتے ہیں۔

وقت:

  • ایڈیسی مچھر زیادہ تر دن یعنی خاص طور پر صبح اور شام کے وقت متحرک ہوتے ہیں۔
  • یہ رات کے وقت بھی سرگرم ہو سکتے ہیں، لیکن ان کی زیادہ تر فعالیت دن کے اوقات میں ہوتی ہے۔

چکن گونیا کا خطرہ: احتیاطی تدابیر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستان

chicken

Chikungunya during monsoon

Chikungunya