Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے 30 ستمبر کے حوالے سے نئی پیشگوئی کردی
شائع 16 ستمبر 2024 10:35am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راوئنڈ جیت لیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذولفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے، یہ 25 کروڑ عوام کو کیسے اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا رات کے اوقات میں مارا گیا، امید ہے کہ 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

amendments

Maulana Fazal ur Rehman

Constitutional amendment