Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

ایپل نے ’16 سیریز‘ میں آئی فون کے ساتھ ملنے والی اہم چیز ختم کردی

پیکیجنگ کے ساتھ اسٹکرز دستیاب نہیں ہوں گے، اگر کسی کو درکار ہوں تو درخواست کرنا ہوگی۔
شائع 15 ستمبر 2024 11:43pm

ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون 16 کئی برس میں پہلی بار بکس میں اسٹکرز کے بغیر جاری کیے جائیں گے۔ صارفین اب آئی فون 16 یا آئی فون 16 پرو خریدیں گے تو ڈبے میں اسٹکرز نہیں ہوں گے۔

ایپل اسٹور ٹیمز نے اس ہفتے اس حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آئی فون 16 کے خریداروں کو اسٹکرز درخواست کرنے پر دیے جائیں گے۔

اب کسی بھی ایپل اسٹور سے آئی فون 16 خریدتے وقت اسٹیکرز کے حصول کے لیے درخواست کرنا ہوگی۔ تھرڈ پارٹی ریٹیلرز اور کیریئر پارٹنرز کے پاس ایپل اسٹکرز نہیں ہوں گے اس لیے وہ فراہم بھی نہیں کرسکیں گے۔ اسی طور ہوم ڈلیوری کی صورت میں بھی اسٹکرز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد آلودگی میں اضافے کی روک تھام سے متعلق کوششوں کو تقویت بہم پہنچانا ہے۔ پلاسٹک سے جان چھڑانے کی کوشش میں فائبر کو اپنایا جارہا ہے۔

stickers

iPhone 16

IPhone Pro

Upon Request