Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم: مولانا راضی نہ ہوئے تو آج سینیٹ اجلاس نہیں ہوسکے گا، ذرائع

تمام سینیٹرز کو واپس لاجز میں بھیج دیا گیا، ذرائع
شائع 15 ستمبر 2024 08:00pm

ایمل ولی نے سینیٹ کا اجلاس رات تین سے چار بجے ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام سینیٹرز کو واپس لاجز میں بھیج دیا گیا، اور انہیں بتایا گیا ہے کہ جب اجلاس ہوگا آپ کو مطلع کردیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ خصوصی کمیٹی میں پانچ مزید سینیٹرز کو شامل کرلیا گیا ہے۔

آئینی ترمیم: مشاورت کے باعث تاخیر ہوئی اور مزید ہوسکتی ہے، عطاء تارڑ

ایمل ولی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام تر تفصیلات ہمارے سامنے نہیں ہیں، کچھ ہمارے مشورے بھی ڈالے گئے ہیں، اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوجائے تو سب کھل کر سامنے آ جائے گا، جو بھی پیچھے کام چلا رہے ہیں وہ اپ ٹو ڈیٹ نہیں لگ رہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت تب ہی اپنی آئینی بازی کھیلے گی جب مولان فضل الرحمان راضہ ہوں گے، اور اگر وہ راضی نہ ہوئے تو سینیٹ اجلاس آج نہیں ہوسکے گا۔

آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ہیں، بیرسٹر علی ظفر

اس حوالے سے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس صبح چار بجے بھی بُلا لیں تو سب اچھے بچوں کی طرح آجائیں گے۔

Senate of Pakistan

Constitutional amendment