Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد موقع پر جاں بحق

واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع
شائع 15 ستمبر 2024 02:41pm

لیہ میں تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سواروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ماں، بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

کراچی نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 9 ماہ کے بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

خوفناک حادثے کے شکار افراد کا تعلق لیہ کے علاقے 70 ایم ایل سے ہے۔ حادثے میں مرنے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان 20 سالہ عمران اور 8 سالہ فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو تحصیل اسپتال فتح پور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Road Accident

layyah

3 people died