Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ڈسکوز کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج کا خدشہ، لازمی سروس ایکٹ نافذ

لازمی سروس ایکٹ کے تحت کمپنیوں میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، ذرائع
شائع 15 ستمبر 2024 12:52pm

سرکاری ڈسکوز کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج کے خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ڈسکوز کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈسکوز کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا، این ٹی ڈی سی اور جنکوز پر بھی لازمی سروس ایکٹ نافذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت کمپنیوں میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، جس کا مقصد پرائیویٹائزیشن کے دوران ملازمین کے احتجاج سے بچنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ملازمین اور ان کے یونین کام میں مداخلت نہیں کرسکیں گی۔

آئی پی پیز کا کیپیسٹی چارجز میں کمی سے انکار، حکومت کو مطالبات پیش کر دیے

بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کے فیلڈ افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسی طرح ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جنکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی جبکہ لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹر کے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن کے ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ایکٹ نافذ کرنے کا مقصد نجکاری کے وقت تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر اداروں میں یونین ملازمین کے احتجاج کا ڈر تھا۔

اسلام آباد

electricity

discos

Privatization of Government Discos

discos privatization

Compulsory Service Act