Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

سول اسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب، لاشوں میں کیڑے پڑگئے

راہ چلتے لوگوں نے مردہ خانے کے قریب بدبو کی شکایت کی، اسپتال انتظامیہ بے خبر
شائع 14 ستمبر 2024 10:14pm

سول اسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے سبب لاشوں میں کیڑے پر گئے۔

واقعہ خیرپور کے سول اسپتال میں پیش آیا ،جہاں سول اسپتال کے مردہ خانے میں کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سرد خانے میں پڑی لاشوں میں کیڑے پڑھ گئے اور لاشیں گل سڑ گئی۔

اسپتال انتظامیہ لاشوں کے گلنے سڑنے سے بے خبر نکلی لوگوں کی شکایت پر سرد خانہ کھولا گیا تو تعفن پھیل گیا۔

جس کے بعد اسکاؤٹ عملے کو اطلاع دی اسکاؤٹ عملہ پہنچ کر سرد خانہ کھول کر لاشوں کی دیکھ بھال کی۔

اسکاؤٹ انچارج خالد جانوری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں سے گزرنے والے لوگوں نے بتایا کہ مردہ خانے سے بدبو آرہی ہے، ہم نے سرد خانہ کھلوایا تو کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے لاشوں میں کیڑے پڑگئے تھے اور لاشیں گل سڑ گئی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہم نے ایسی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے سستی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں ماسک تک نہیں دیا گیا کہ لاشوں کی صفائی کی جاسکے۔

hospital

khair pur