Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

انسداد دہشت گردی عدالت نے داعش کے 2 دہشت گردوں کو سزائیں سنا دیں

دونوں دہشتگروں کو گزشتہ سال مارچ میں مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شائع 14 ستمبر 2024 05:25pm

** پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے داعش کے 2 دہشت گردوں کو سزائیں سنا دیں، دونوں دہشتگروں کو گزشتہ سال مارچ میں مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔**

سی سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق دہشتگرعفان متین کو 14 اورعثمان کو 13 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ دونوں کو گزشتہ سال مارچ میں مردان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دستاویز کے مطابق رواں سال 19 مقدمات میں گرفتار 99 دہشگردوں میں سے 28 کو سزائیں ہوئیں جبکہ اسی طرح رواں سال دہشتگردی کے64 درج مقدمات میں 83 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئیں۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ بنوں میں گرفتار 24 دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے عدالتوں سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، دہشگردوں کو پکڑنے کیلئے جدید سائنسی و تیکنیکی بنیادوں پرتفتیش جاری ہے۔

ATC

peshawar

peshawar police