Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

میں نہیں سمجھتا آج کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا آج کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
شائع 14 ستمبر 2024 01:48pm

ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی عدالتی اصلاحات کیلئے پارلیمان سے منظوری کی تیاریاں جاری ہیں اور دونوں ایوانوں میں اجلاس طلب کیا گیا ہے جو 3 اور 4 بجے شروع ہوگا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس امکان کو رد کردیا کہ آج کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی پرائیویٹ ممبر بل بھی ایسے پیش نہیں کیا جا سکتا، گورنمنٹ بھی ایسا بل آج نہیں لا سکتی، اگربل پیش کیا گیا تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ن لیگ اوراتحادی اراکین کوپیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی ۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آج قومی اسمبلی عدالتی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم پیش کی جائے گی لیکن اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر اڑسٹھ اور ہائیکورٹ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر پینسٹھ سال کی جائے گی۔ چیف جسٹس کی مدت میں تین سال توسیع ہوگی۔

اس ضمن میں گزشتہ روز حکومتی حلقوں نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے درکار نمبر گیم پورے ہیں اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 4 اراکین آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔

زرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب سےتعلق رکھنے والے 2 اراکین بھی ووٹ دے سکتے ہیں، دونوں کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے، سابقہ فاٹا اورجنوبی پنجاب کےایک ایک رکن بھی ووٹ دیں گے۔

Blast