Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو لا افسران کی لسٹ بھی بھیجی تھی، ذرائع
شائع 14 ستمبر 2024 01:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب پاور شئیرنگ کے معاملات پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکے. پنجاب حکومت کی جانب سے تحفظات کے بعد دونوں جماعتوں کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس اب رواں ماہ اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاورشیئرنگ معاملے پراب وفاق میں بات چیت ہوگی، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کواپنے مطالبات اور تجاویزسے آگاہ کردیا تھا، پی پی نے ہرضلع میں دو لا افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔

پیپلزپارٹی نے ضلعی، پولیس افسران سے کام کروانے کیلئےکمیٹیاں بنانے کی تجویز بھی دی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں منتخب اراکین، ٹکٹ ہولڈرکو فنڈزفراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے مارکیٹ، بیت المال، زکوٰۃ کمیٹیوں میں بھی نمائندگی مانگی تھی۔ پیپلزپارٹی کے مطالبات، فیصلہ اب اسلام آباد اجلاس میں ہوگا۔

مزیدپڑھیں:

پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ، لا افسران کی تعیناتی کیلئے نام فائنل

پنجاب میں پاور شیئرنگ پر تنازع: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اجلاس غیر یقینی سے دوچار

PMLN

Pakistan People's Party (PPP)