Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوتیلی ماں اور باپ کے تشدد کا نشانہ بننے والی بچی دم توڑ گئی

بچی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے، ذرائع
شائع 14 ستمبر 2024 11:59am

لاہور کے علاقے شالیمار ہاؤسنگ اسکیم میں سفاک باپ اور سوتیلی ماں کے تشدد سے آٹھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سوتیلی ماں اور سفاک باپ کے تشدد سے جاں بحق ہونے والی 8 سالہ مسكان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

میاں بیوی ملزمان سفیر احمد اور آمنہ کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی خلیل تھانہ شادباغ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

کشمور میں چار سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

پولیس نے سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مسکان کے والد نے ملزمہ سے دوسری شادی کر رکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

lahore

step mother

daughter killed