Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قانون پارلیمنٹ بناتی ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم پاس ہوگی، چیئرمین سینیٹ

یہ جو بل پاس ہو رہا ہے یہ مخصوص بل نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی
شائع 14 ستمبر 2024 11:49am
Photo: FILE
Photo: FILE

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی آئینی ترمیم کے معاملے پر کہا ہے کہ نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم ہوگی،قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے، علی امین کے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، گورنرراج کے حق میں نہیں ہوں۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ جو بل پاس ہو رہا ہے یہ مخصوص بل نہیں ہے، اداروں کی سربراہان کی عمر بڑھانے سے متعلق بل پر نمبر پورے ہوئےتو منظور ہو جائے گا یہ ریفارمز کا بل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، پارلیمنٹ سے اراکین کی گرفتاری پر سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، ہم نے اس کی مذمت بھی کی ہے، ہم گورنر راج کے حق میں نہیں ہیں۔

یوسف رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں، ہمارے ساتھ انہوں نے بہت کام کیا،مولانا کے ساتھ بہت دیرینہ تعلقات ہیں، ان کے بارے میں کوئی کمینٹس نہیں کروں گا۔

حکومت کا ممکنہ یوٹرن، پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کئے جانے کا امکان

یوسف رضا نے کہا کہ مسائل کا حل وقت سے پہلے انتخابات نہیں،اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی، تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے، خارجہ پالیسی کے معاملات وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں۔

پاکستان

Pakistan People's Party (PPP)

judges retirement