Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ

عملے کو باہر نکال ہر مظاہرین نے گرڈ پر قبضہ کیا اور چند فیڈرز بزور چالو کروالیے
شائع 13 ستمبر 2024 09:50pm

پشاور میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے عملے کو باہر نکال کر گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق 500 سے زائد مشتعل افراد زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخؒ ہوئے۔ انہوں نے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا۔

پیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور ملحق علاقوں سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گلو زئی، محمد زئی، گل بیلہ، پخ غلام اور گل آباد فیڈر زبردستی آن کرائے گئے ہیں۔

پیسکو کے ترجمان نے مزید بتایا کہ احتجاج کرنے والوں کی بڑی تعداد اور اُن کا اشتعال دیکھ کر پیسکو حکام نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔ گزشتہ روز بھی ایک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کیا گیا تھا۔

LONGER LOADSHEDDING

ANGRY MOB ATTACKS PESCO GRID

FORCIBLY STARTED

GULUZAI AREA