Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

سگریٹ جلانے پر جھگڑا، فائزنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق

ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تحقیقات جاری،پولیس
شائع 13 ستمبر 2024 09:10pm

لاہورمیں تلخ کلامی پر فائزنگ کا واقعہ سامنے آگیا ۔ علاقے اقبال ٹاؤن معمر شخص نے سگریٹ جلانے سے منع کیا تو جھگڑا ہو گیا۔

پولیس کےمطابق سہیل اور عرفان کا سگریٹ جلانے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ملزم سہیل نے فائر کھول دیئے فائزنگ سے 60 سالہ عرفان نامی معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیسنے بتایا کہ واقعہ میں ملزم سہیل سمیت 3 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں موجود ہے ۔

lahore

lahore police