Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کا معاملہ، سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی قائم

کمیٹی حیسکو اور سیپکو کاکردگی کا جائزہ بھی لے گی
شائع 13 ستمبر 2024 08:35pm

کےالیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنادی گئی، لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد پر کمیٹی بنائی گئی ہے۔

کےالیکٹرک کالائسنس معطل کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنادی گئی۔ کمیٹی لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد بنائی گئی ہے۔

کمیٹی ارکان حیسکو اور سیپکو کا کردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔ اسپیشل کمیٹی اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی سمیت 11 ارکان پر مشتمل ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی فیاض بُٹ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔

K Electric

Sindh Assembly