Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اس ملک کےساتھ دشمنی کرنی ہے تو نہ اہل کو سیٹ پربٹھا دیں، گورنر پنجاب

ہم اپنا نقصان کر لیں گے ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے جس سے ملک کو نقصان ہو، سلیم حیدر
شائع 13 ستمبر 2024 08:30pm

گورنرپنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہےکہ دشمنی کرنی ہےتونا اہل کو سیٹ پربٹھا دیں، جب آرمی کمزورہوگئی تو یہ ملک قائم نہیں رہ سکتا۔۔ اگرہمارے گلےشکوے ہیں توہم بیٹھ کران سے بات کرسکتےہیں۔

اہورمیں سیمینار کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سلیم حیدر نے کہا کہ ہم نے اپنی آرمی کےساتھ کھڑا ہونا ہ، جس دن یہ ادارے ختم ہوگئےاس دن یہ ملک نہیں چل سکتا ۔ہم اپنا نقصان کر لیں گےایسا کچھ نہیں ہونےدیں گےجس سےملک کونقصان ہو۔

گورنرپنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہےکہ نومئی ملک کےساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔جب تک سزا جزا نہیں ہوگی توقع نہیں کرسکتے کہ اس طرح کے واقعات رک جائیں گے۔

دوراب خطاب انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہماری نسل کو غلط راستے پرچلا رہا ہے، اگراس میں پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی شامل ہےتو پی ٹی آئی اوراسکے حواریوں کا کیس آرمی عدالتوں میں چلنا چاہیے۔اگر نومئی کےملزمان کو چھوڑ دیں گے تو پھرانصاف کا نظام کیسے قائم ہوسکتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا صدام حسین کی طرح ہے۔دس بیس سال کے لیےملک پر بیٹھوں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Punjab Government