Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

’ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیں گے، چلےجاؤ ورنہ ٹھیک نہیں ہوگا ’ ٹیکس ریکوری ٹیم کوتاجروں نےگھیر لیا

ایف بی آرکی ٹیم تاجر دوست ا سکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 1000 روپے وصول کرنے گئی تھی
شائع 13 ستمبر 2024 05:58pm

حکومت کی جانب سےبھاری ٹیکسز پرعوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ٹیکس ریکوری کیلئے جانے والی ٹیم کو تاجروں نے گھیر لیا۔

ایف بی آر کی ٹیم تاجر دوست اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 1000 روپے وصول کرنے گئی تھی کہ ریکوری ٹیم کو تاجروں نے گھیر لیا۔

ایف بی آرکی ٹیم کو ہراساں کرنے کا واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیا۔ ایف بی آرافسران دکانداروں کو قائل کرتے رہے مگر دکاندارعلاقہ سے نکل جانے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

دکانداروں نے ایف بی آرٹیم کو دھمکیاں دیں کہ بازار سے نکل جائیں ورنہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ تاجر نے کہا کہ تاجردوست اسکیم کا ڈرامہ رچانے والے سے بھی بات کرلوں گا، آپ یہاں سے نکل جائیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے موقع سے فرار ہو کرجان بچائی۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق تاجر دوست اسکیم کے تحت رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں کی گئیں ہیں۔ جس سے 300 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

lahore

traders

traders protest