Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

علی امین گنڈا پور کے بیان پر صحافیوں کا احتجاج، مائیک اٹھالئے

علی امین نےجوباتیں کیں اس کاتعلق ہماری سیاست سےنہیں،سلمان اکرم
شائع 13 ستمبر 2024 05:12pm

اسلام آباد میں صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی نیوز کانفرنس سے مائیک اٹھالئے۔

صحافیوں کے احتجاج پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین نےجوباتیں کیں اس کاتعلق ہماری سیاست سے نہیں، علی امین گنڈا پور نے کہا ہے وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں گے کیونکہ ان کی گفتگو کا ہمیں علم نہیں۔

علی امین گنڈاپور کے بیان پر صحافی برادری برہم، بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

8 ستمبر کو اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہوئے پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا تھا۔ جس کے بعد کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو معافی مانگنا پڑگئی تھی۔

جلسے کے اگلے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر کےخلاف پارلیمنٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آؤٹ بھی کیا تھا، جس کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز صحافیوں کو منانے پہنچے تھے۔ جبکہ عمران خان نے بھی علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیا تھا۔

سلمان اکرم نے بتایا کہ اس سےپہلےبھی جوکچھ ہوااس کی بھی روایت نہیں ملتی شخص کے گھر پر دھاوا بولا گیا انہیں کسی تھانے میں پیش نہیں کیا گیا اس شخص کی کیا حالت ہوگی؟

شبلی فراز نے آج صبح بھی احتجاج کرنے والے صحافیوں کے خلاف غلط گفتگو کی، احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس مکمل کیے بغیر واپس جانے پرمجبور ہوگئے۔

علی امین گنڈاپور کی نازیبا تقریر کے خلاف صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ

سلمان اکرم راجا نے صحافیوں سے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے بات کریں گے۔ صحافی عوام تک ہماری بات پہنچاتے ہیں، ہمیں صحافیوں کی مشکلات کا بھی احساس ہے۔

press conference

Ali Ameen gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)