Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیوٹی پر مامور رینجرز کی بروقت کارروائی سے ڈکیتی کے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائمز کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز
شائع 13 ستمبر 2024 11:49am

کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نارتھ کراچی میں پرچون کی دکان پرلوٹ مار کررہے تھے، ڈیوٹی پرمامور رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرکےملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائمز کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان کی شناخت جنید، خرم اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سےاسلحہ، موٹرسائیکلز، موبائل فونزبرآمد کرلیے۔

پاکستان

karachi

Pakistan Ranger