Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو کئی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے
شائع 13 ستمبر 2024 08:59am

پنجاب کے شہر چونیاں کے علاقے سینما موڑ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ چنیوٹ میں ناراض شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

چونیاں میں پولیس مقابلہ

چونیاں کے قریب کوٹ رادھاکشن کی حدود میں سینما موڑ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑگئے۔

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے پچھلے ایک ہفتے میں 2 مختلف وارداتوں میں دوران واردات مزاحمت کرنے پر 2 معصوم شہریوں کو قتل کر دیا تھا جبکہ ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو کئی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

چنیوٹ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

دوسری جانب چنیوٹ میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے اپنی بیوی کو اسکول کے گیٹ پر قتل کردیا جبکہ ملزم فرار مقدمہ درج کرلیا گیا

تھانہ سٹی کے علاقے رائے چند کے رہائشی میاں بیوی میں ناراضگی چلی آرہی تھی، نہ ماننے پر شوہر نے بیوی کو بازار میں سرعام فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا۔

قتل ہونے والی خاتون ٹی سی ایف اسکول میں ٹیچر تھی، ناصر نے اسکول کی چھٹی کے وقت اپنی بیوی شائشتہ کو بذریعہ پسٹل قتل کیا۔

پولیس نے واقعہ کے خلاف مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

Police Encounter

Punjab police

chiniot

husband killed wife

chunian