Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کملا ہیرس کا ایک اور مباحثے کا چیلنج، ٹرمپ کا انکار

یک مباحثہ جون میں بائیڈن دوسرا کملاہیرس کے ساتھ ہوا، ٹرمپ
شائع 13 ستمبر 2024 08:55am

امریکی نائب صدراور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دے دیا۔

شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب کے دوران کملاہیرس نے کہا امریکی ووٹرز چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ ایک اور مباحثہ ہو۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا، ایک مباحثہ جون میں بائیڈن دوسرا کملاہیرس کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب پانچ نومبر سے پہلے کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔ ایریزونا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ اوور ٹائم تنخواہ پر ٹیکس ختم کر دیں گے، آپ کے اوور ٹائم کے اوقات ٹیکس فری ہوں گے۔

ٹرمپ اور کملاہیرس کے پہلے صدارتی مباحثے کی تفیصل جانے کےلیے یہاں کلک کریں

پہلا صدارتی مباحثہ، کملا ہیرس نے ٹرمپ کو دفاعی پوزیشن پر کھڑا کردیا

صدارتی مباحثے میں تارکین وطن پر ٹرمپ کا جھوٹ پکڑا گیا

Donald Trump

Trump Harris Debate