ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی، ترجمان سی ٹی ڈی
ڈیرہ غازی خان میں محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
ترجمان کے مطابق دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.