Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مجوزہ آئینی ترمیم، جے یو آئی نے اراکین سینیٹ کو ووٹ دینے سے روک دیا

پارٹی قیادت کے تحریری فیصلے تک ووٹنگ حصہ نہیں لیا جائے گا، سینیٹر کامران مرتضی
شائع 12 ستمبر 2024 10:03pm

جمعیت علماء اسلام (ف) نے ایوان بالا میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے متوقع آئینی ترامیم کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام نے مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے اراکین سینیٹ کو کسی بھی قسم کے ووٹ سے فی الوقت روک دیا ہے۔

افغانستان وفد بھیجنے کے اعلان کے بعد افغان قونصل جنرل کی گنڈاپور سے اہم ملاقات، گورنر کا فوری وزیراعظم سے رابطہ

سینیٹ میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر کامران مرتضیٰ کی جانب سے اراکین کے نام جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ابھی آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ واضح نہیں ہے۔ لہٰذا پارٹی قیادت کے تحریری فیصلے تک کسی قسم کی ووٹنگ حصہ نہیں لیا جائے گا۔

’جمہوریت کیلئے جہاد‘: پارٹی تیار رہے جلد سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں گے، عمران خان

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اراکین کو ہدایت کی کہ جے یو آئی کے سینیٹرز دستور کے آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے اس فیصلے پر عمل درآمد کریں۔

JUIF

judiciary

Constitutional amendment