Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، جنرل فیض سارا ملبہ عمران خان پر ڈالیں گے، فیصل واوڈا

21 ستمبر کو لاہور جلسہ نہیں ہوگا، فیصل واوڈا
شائع 12 ستمبر 2024 08:50pm
Exclusive interview of Faisal Vawda - Rubaroo with Shaukat Piracha - September 12, 2024 - Aaj News

ایوان بالا میں آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، جنرل فیض سارا ملبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر ڈالیں گے۔

فیصل واوڈا نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا کہ نیب ترامیم کے خلاف ہوں، پھر انہی ترامیم سے فائدہ اٹھالیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل فیض اور علی امین گنڈاپور کی گفتگو بھی سامنے آچکی ہے، گنڈاپور کے خلاف کارروائی تو ہونی ہے، علی امین گنڈاپور کے خلاف پرچہ بھی ہوچکا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جیل میں رہنا ان سب کے فائدے میں ہے، اگر وہ جیل سے باہر آگئے تو ان کی کہانی ختم، جیل توڑنے کی بات کرنے والے زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے؟

عمران خان کو صدر مرسی کی طرح جیل میں قتل کرنے کی اطلاع ملی ہے، علیمہ خان

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں، علیمہ خان کا اپنا کوئی مفاد نہیں، ان کا مفاد صرف ان کا بھائی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتاریوں پر بات کرنی چاہئے تھی، بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی کبھی کوئی بیان دیتے ہیں، کبھی گنڈاپور کی بات سے لاعلم اور کبھی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے گنڈاپور نے کہا کہ کسی کا باپ بانی کو گرفتار نہیں کرسکتا، اب کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔

پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر تنقید: سوچنا پڑے گا مجھے یہاں رہنا ہے یا نہیں، اسپیکر ایاز صادق

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جنرل فیض سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے، مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہے سامنے کیوں نہیں آتا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 21 ستمبر کو لاہور جلسہ نہیں ہوگا، وہ جلسہ کر ہی نہیں سکتے۔

imran khan

faisal vawda

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)