Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

ستمبر کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی، نوٹیفکیشن
شائع 12 ستمبر 2024 06:03pm

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی قیمت 13.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔

ستمبر کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سوئی سردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

oil and gas regulatory authority