یونیورسٹیوں کی زمین کی فروخت: گورنر فیصل کریم کنڈی ان ایکشن
جب تک چانسلر رہونگا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دونگا، گورنر کے پی کے
یونیورسٹیوں کی زمین کی فروخت گورنر فیصل کریم کنڈی ان ایکشن نظر آئے ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا۔
پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو باقائدہ تحریری ہدایات جاری کردی گئیں۔
پرنسپل سیکرٹری کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے لہذا صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کررہے ہیں، جب تک چانسلر رہونگا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دونگا۔
Faisal Karim Kundi
governor kpk
مقبول ترین
Comments are closed on this story.