Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی کا حکومت کو ’ہوش کے ناخن‘ لینے کا مشورہ

اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، رہنما پی ٹی آئی
شائع 12 ستمبر 2024 01:14pm

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، یہ حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بنی ہوئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں کشمیری جب اس طرف دیکھتے ہیں وہ پاکستان سے مایوس ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آرہا۔ آئینی پیکچ کی بات ہو رہی جو جوڈیشری کیلئے سوالیہ نشان بن جائے گی۔ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا، ہمارے 10 ایم این اے قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خورشید شاہ اور اسپکر ایاز صادق نے تقدس ایوان سے متعلق جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے، اسپیکر نے ہمارے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے اور وہ پیش ہو کر اپنے اغواء کا احوال بتائیں گے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)