کراچی: والدہ نے 2 بیٹیوں کو ٹینک میں پھینکا اور خود بھی کود گئی، تینوں جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2 بیٹیوں سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دراصل واقعہ خودکشی کا تھا، پہلے ماں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو گھر کے پانی کے ٹینک میں پھینکا اور خود بھی کود گئی اور واقعہ لانڈھی میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پانی کے ٹینک میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، خاتون نے بچوں کو پانی کے ٹینک میں پھینکا اورخود بھی کود گئی۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کی تصدیق علاقہ مکینوں نےکی جبکہ خاتون اس سے قبل بھی اپنے بچوں کوپھینک چکی تھی۔
پولیس کے مطابق کراچی وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ بچیوں کے والد کباڑ کی ریڑھی چلاتا ہے۔
ریسکیو نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ماں کو 35 سالہ شائلہ کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ جاں بحق بچیوں کی شناخت 3 سالہ رہاب اور 5 سالہ یسرا کے نام سے کی گئی۔
Comments are closed on this story.