Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمٹ انتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی قانون اور رولز میں فوری ضروری ترامیم پرغور کرے گی
شائع 12 ستمبر 2024 11:39am

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد لوکل گورنمٹ انتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، جو قانون اور رولز میں فوری ضروری ترامیم پرغور کرے گی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثاراحمد درانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات سے متعلق غورکیا گیا۔

بریفنگ میں بتایاکہ الیکشن قوانین میں ترامیم کے باعث لوکل گورنمنٹ انتخابات کا عمل ملتوی کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں سیکرٹری داخلہ ، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون اور اسپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن شامل ہیں جبکہ کمیٹی قانون اور رولز میں فوری ضروری ترامیم پرغور کرے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے کچھ روز قبل الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن میں تاخیر، مشکلات اورازسر نو کام کا بوجھ بڑھا دیتا ہے۔

local bodies election

ECP

اسلام آباد

islamabad local bodies election

Election Commission of Pakistan (ECP)

Islamabad Local Government Elections