Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش میں نماز، اذان کے دوران پوجا میں موسیقی اور ساؤنڈ سسٹم بند رکھنے کا حکم

پوجا کمیٹیوں سے کہا ہے کہ وہ موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم کو بند رکھیں اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے، امور داخلہ کے مشیر محمد جہانگیر
شائع 12 ستمبر 2024 11:07am

بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اذان اور نماز کے اوقات کار کے دوران درگا پوجا سے متعلق سرگرمیوں بالخصوص موسیقی سے گریز کریں۔

امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ پوجا کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم کو بند رکھیں اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ نماز کی ادائیگی کے دوران اس طرح کی سرگرمیاں بند ہونے کی ضرورت ہے، اور اذان سے پانچ منٹ قبل وقفے پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ اعلان ملک میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار درگا پوجا سے قبل ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اجلاس کے بعد کیا۔

بنگلا دیش نے بھارت کو دُرگا پوجا میں درکار مچھلی کی سپلائی روک دی

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق محمد جہانگیر نے یہ بھی کہا کہ رواں سال ملک بھر میں کل 32,666 پوجا منڈپ بنائے جائیں گے، ان میں سے 157 منڈپ ڈھاکہ ساؤتھ سٹی میں اور 88 نارتھ سٹی کارپوریشنز میں ہوں گے۔

جہانگیر عالم نے کہا کہ ہم نے پوجا منڈپوں پر چوبیس گھنٹے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا ہے، بغیر کسی رکاوٹ کے پوجا منانے اور شرپسندوں کی شرپسند سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Bangladesh

BANGLADESH CRISIS

BANGLADESH NATIONALIST PARTY