Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی، 10 سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں مصروف

4 ریسکیو فائرٹینڈرز سمیت 7 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود
شائع 12 ستمبر 2024 10:31am

راولپنڈی کے صدر بازار میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی، 10 سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر بازار میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

10 سے زائد فائر فائٹرز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 4 ریسکیو فائرٹینڈرز سمیت 7 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔

rawalpindi

fire

Rawalpindi Fire

cloth shop fire

cloth shop