Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

مبینہ ڈاکوؤں نے رکنے کے اشارے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ کی
شائع 12 ستمبر 2024 09:47am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرارہوگئے۔

راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے امتیاز مارکیٹ چاکرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جہاں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکوؤں نے رکنے کے اشارے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جبکہ ہلاک ڈاکوؤں سے 2 پستول اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

rawalpindi

Police Encounter

robbers killed