Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنڈاپور چار دیواری میں مختلف زبان استعمال کرتے ہیں، باہر آکر مولا جٹ بن جاتے ہیں، خواجہ آصف

علی امین گنڈا پور ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، وزیر دفاع
شائع 12 ستمبر 2024 09:25am

وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گنڈاپور نے کہا کہ سات، آٹھ گھنٹے اسٹیبلشمنٹ کے پاس تھے، چار دیواری میں گنڈاپور مختلف زبان استعمال کرتے ہیں، باہر آکر مولا جٹ بن جاتے ہیں، علی امین گنڈا پور ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل شام 7 بجے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور تقریباً 8 گھنٹے کے بعد رابطہ بحال ہوا۔ بعدزاں وزیراعلیٰ کے پی رات گئے اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوگئے تھے۔ ان کی کمشدگی کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے بھی بڑا انکشاف کیا تھا کہ گنڈا پور کو اسٹیبشلمنٹ نے اٹھا لیا تھا جس کے بعد وہ غائب رہے۔ اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے ’اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات‘ ترک کردینے کا حتمی مؤقف اختیار کیا تھا۔

بعدازاں سینئر صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو اغوا کرلیا گیا تھا، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد وہ کانسٹیٹوشن ایونیو کے اوپر دفتر میں ہوگئے، انہیں موبائل فون سے محروم کردیا گیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وہاں موجود خفیہ اداروں کے سینئر افسران کے سامنے اپنی جذباتی تقریر پر معذرت کی اور معافی بھی مانگی۔

علی امین گنڈا پور کی کئی گھنٹے کی ’گمشدگی‘ کی اصل کہانی سامنے آگئی، سینئر صحافی کا دعویٰ

اس تناظر میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گنڈاپور نے کہا کہ وہ 7،8 گھنٹے اسٹیبلشمنٹ کے پاس تھے، اس بات کا کوئی گواہ نہیں ہے، علی امین گنڈا پور چار دیواری میں مختلف زبان استعمال کرتے ہیں اور باہر آکر مولاجٹ بن جاتے ہیں، گنڈاپور ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر خواجہ آصف نے کہ جو کل ہوا وہ جلسے کا رد عمل تھا، پی ٹی آئی ارکان کو باہر گرفتار کیا جاسکتا تھا، ایوان سے گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں تھی، وہ اپنے مفاد کا تحفظ کررہے ہیں، یہ دو نمبری ہورہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتا ہے جن لوگوں کے خفیہ رابطے ہیں وہی ذریعہ نجات بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

PTI Leaders arrested