Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرِاعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ" کو سراہا
شائع 11 ستمبر 2024 10:26pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو نے ملاقات کی وفد میں نوید قمر اور مئیر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،عطا تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیاۯ

وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز ”چارٹر آف پارلیمنٹ“ کو سراہا جبکہ پی پی وفد کی ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف بھی کی گئی ۔

وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِاعظم نے خیرمقدم کیا۔

PMLN

Bilawal Bhutto Zardari

PM Shehbaz Sharif