Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حزب اللہ کی معاونت: امریکہ نے کئی افراد، کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

امریکہ حزب اللہ اور اس کے بزنس نیٹ ورک کا پیچھا کرتا رہے گا، میتھیو ملر
شائع 11 ستمبر 2024 09:49pm

امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں مصروف ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم ’حزب اللہ‘ کو مالی معاونت فراہم کرنے اور اس کیلئے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد، پانچ کمپنیوں اور دو بحری جہازوں پر پابندی کا علان کردیا ہے۔

بدھ کو محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ ’یہ اقدام حزب اللہ کی غیر قانونی آمدنی میں خلل ڈالنے اور دہشت گرد گروپ کے مالیاتی نیٹ ورک کو تنہائی کا شکار بنانے کیلئے امریکہ کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے‘۔

حزب اللہ کو کس ملک نے تقریباً ناقابل تسخیر سرنگیں بنانا سکھائیں؟ جواب آپ کو حیران کردے گا

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بدھ کو پابندی کیلئے منظور کیے گئے اس نیٹ ورک میں حزب اللہ کی غیر قانونی مالیاتی ٹیم کے ایک سینئر رہنما کے ساتھ ساتھ ساتھ تیل کی اسمگلنگ اور حتیٰ کہ حزب اللہ کی جانب سے تیل کی تنصیبات کی خریداری میں مصروف لبنانی تاجر بھی شامل ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا، ’امریکہ حزب اللہ کا تعاقب کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔‘

فلسطینی قیدی سے بد فعلی کرنے والے اسرائیلی فوجی کو یہودی عالم کی ’اشِیر باد‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کاروباری نیٹ ورکس کو جہاں بھی یہ کام کرنا چاہتے ہیں، ختم کرنا جاری رکھیں گے جو اس (تنظیم) کی حمایت کرتے ہیں‘۔

US sanctions

Hezbollah

Matthew Miller