Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام: عمران ریاض اور مشیر انٹی کرپشن کے خلاف مقدمہ درج

عمران ریاض دیگر 8 ساتھیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کو اہلخانہ سمیت ہراساں کر رہے ہیں، ایف آئی آر کا متن
شائع 11 ستمبر 2024 08:44pm

شہری کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں عمران ریاض اور مشیر انٹی کرپشن کے پی مصدیق عباسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی اے اسلام آباد سرکل نے عمران ریاض سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ احمد صدیق نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزمان نے شکایت کنندہ کو بلیک میل کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا کے زریعے عدلیہ کے خلاف منفی بیانیہ بنایا، جس میں ملزمان نے شکایت کنندہ کے چچا جو کہ جوڈیشری کے ممبر ہیں ان پر کرپشن کے الزمات عائد کیے ہیں، انکوائری کے دوران ملزمان واردات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

FIR

peshawar police