Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری، اسپیکر قومی اسمبلی کا وزارت داخلہ کو خط

وزارت داخلہ گرفتاریوں کے حوالے سے تحقیقات کرے، ذرائع
شائع 11 ستمبر 2024 07:59pm

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ گرفتار یوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گی ، تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دے دی

اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ کمیٹی پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام کیمروں کی فوٹیجز کا مکمل جائزہ لے، کمیٹی 48 گھنٹے میں سارے واقعہ کی مکمل رپورٹ جمع کرائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔

پارلیمنٹ احاطہ سے اراکین کی گرفتاری پر اسپیکر کے ’ردعمل‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، نسیم الرحمان، عامر ڈوگر، سید شاہ احد، شاہد خٹک، یوسف خٹک، لطیف چترالی گرفتار، صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔

speaker national assembly

PTI MNA

ayaz sadiq

PTI Leaders arrested

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)