Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کا لالچ، بھائیوں نے بھائی کو پاگل قرار دے کر زنجیروں میں جکڑ دیا

مخبر کی اطلاع پر ترنڈہ محمدپناہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو بازیاب کروالیا
شائع 11 ستمبر 2024 07:43pm

لیاقت پور میں بھائیوں نے جائیداد کی خاطر بھائی کو پاگل قرار دے کر قید کر دیا، ملزمان نے بھائی کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا، پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا ۔

واقعہ چک نمبر 134 میں پیش آیا جہاں جائیداد کے لالچ میں بھائیوں نے بھائی کو پاگل قرار دے کمرہ میں قید کر رکھا تھا، مخبر کی اطلاع پر ترنڈہ محمد پناہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو بازیاب کروالیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں مجھے پاگل قرار دیکر کئی ہفتوں سے قید کررکھا ہے۔

زنجیروں سے آزادی ملتے ہی نوجوان کے چہرے پر رونق آگئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

lahore

lahore police