Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے جیلوں کی تمام بیرکس میں کیمرے نصب کئے جانے کا فیصلہ

قیدیوں کی بیماری کےدوران بیرک سےاسپتال منتقل کرنےکےاوقات کو مانیٹرکیا جائےگا، آئی جی جیل فاروق نذیر
شائع 11 ستمبر 2024 06:51pm

پنجاب کی جیلوں میں بیرکس کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک اہم اقدام سامنے آگیا تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا مقصد قیدیوں کی نگرانی اور جیل کے ماحول کی بہتری ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں کی بیرکس میں 45سوکےقریب کیمرے لگائےجائیں گے کیمروں کی تنصیب 3 مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سنٹرل اور ہائی سیکیورٹی جیلوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ ہر بیرک میں مانیٹرنگ کیلئے ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا۔

فاروق نذیر کے مطابق اس اقدام سے بیرکس کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہو گی اور قیدیوں کی نقل و حرکت، بیماری کی صورت میں اسپتال منتقلی کے اوقات اور بیرکس میں سامان کی چوری کی شکایات کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بتایا کہ کیمروں کی تنصیب کیلئے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی، سمری کی منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا اور عملدرآمد کا آغاز ہو جائے گا۔

punjab

jail

Punjab police