Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’انسانیت کو کبھی مریخ پر بسا نہیں پائیں گے‘، ایلون مسک نے ہار مان لی؟

امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے لانچنگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر ٹیک ارب پتی بدحواس
شائع 11 ستمبر 2024 06:17pm

چاند اور مریخ پر آباد ہونا انسان کا بہت پُرانا خواب ہے۔ چاند بہت نزدیک ہے جبکہ مریخ اچھا خاصا دور ہے۔ چاند پر انسان کو بسانے کی تیاریاں ایک زمانے جاری ہیں اور اب مریخ پر بھی انسانی بستیوں کے قیام کے بارے میں سوچا جارہا ہے اور وہاں انسان کو بسانے کے امکانات کے بارے میں تحقیق بھی زور پکڑچکی ہے۔

امریکا اور یورپ میں چاند اور مریخ پر انسان کو بسانے سے متعلق تحقیق کو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کے اس بیان سے شدید دھچکلا لگا ہے کہ ہم کبھی مریخ پر آباد نہیں ہو پائیں گے۔ ایلون مسک نے یہ بات ایک ویڈیو بیان میں کہی ہے۔

اسٹارشپ کی پرواز میں غیر معمولی تاخیر پر شدید بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلون مسک نے مایوسی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی اداروں نے لانچ لائسنس کے اجرا کا معاملہ مزید تاخیر کی نذر کردیا ہے۔ اب یہ بات نومبر کے آخر تک چلی گئی ہے۔ ایلون مسک کی متعلقہ کمپنی کا دعوٰی ہے کہ یہ تاخیر سلامتی سے متعلق خدشات کی بنیاد پر نہیں ہے۔

اسپیس ایکس کے لیے ریگیولیرٹری رکاوٹوں کا سامنا کرنے کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں۔ اسپیس ایکس سی ای او کا کہنا ہے کہ خلائی تحقیق اور دیگر سیاروں پر انسان کو بسانے کی کوششوں سے متعلق اپنی مایوسی ظاہر کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ کی لانچنگ میں تاخیر سے مریخ تک پہنچنے اور وہاں آباد ہونے کے منصوبے کھٹائی میں پڑسکتے ہیں۔

اسٹارشپ کو اپنی آزمائشی پرواز کے لیے لانچ لائسنس کے حصول میں بہت سی ریگیولیٹری رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر قانونی پیچیدگیاں دور نہ ہوئیں اور خلائی تحقیق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں تو ہم انسان کو کبھی مریخ پر آباد نہیں کر پائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ لانچ لائسنس کے اجرا میں تاخیر کا بنیادی سبب یہ نہیں کہ سلامتی کے حوالے سے کوئی اشو ہے بلکہ پیٹنٹ اور دیگر بے سر و پا معاملات کو بنیاد بناکر تاخیر کی جارہی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی اِس سے پہلے بھی اسپیس ایکش کے تحت اسٹارشپس کے لیے لانچنگ لائسنس کے اجرا میں مختلف وجوہ کی بنیاد پر تاخیر کرتی رہی ہے۔ اس حوالے سے ایلون مسک اور ایف اے اے کے تعلقات میں کشیدگی بھی رہی ہے۔

مزید پڑھیں :

اسپیس ایکس نے بڑا اسٹارشپ کامیابی سے لانچ کردیا

اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کی تیسری آزمائشی پرواز، خلاء میں جاتے ہی رابطہ منقطع ہوگیا

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ 8 منٹ میں تباہ، لیکن پھر بھی ایلون مسک خوش کیوں

انسان کے دوبارہ چاند پر جانے کا خواب اسپیس ایکس کے ”اسٹار شپ“ کے ساتھ فضاء میں تباہ

Elon Musk

SpaceX

Mars

HUMAN SETTLEMENT

STARSHIPS