Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشال یوسفزئی کو مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

گورنر خیبرپختونخوا نے ڈی ٹیفکیشن کی سمری پر دستخط کر دئیے
شائع 11 ستمبر 2024 04:15pm

خیبرپختونخوا میں مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی ٹیفکیشن کی سمری پر دستخط کر دئیے۔

حکومت کی جانب سے دو ہفتے قبل سمری گورنر کو بھجوائی گئی تھی، مشال یوسفزئی مشیر برائے سماجی بہبود کے عہدے پر فائز تھیں۔

مشیر سوشل ویلفئیر مشال یوسفزئی کو عمران خان کی ہدایت پر کابینہ سے ہٹایا گیا ہے۔

مشال یوسفزئی نے پشاور کے صحافیوں سے جھگڑا کھڑا کرلیا

ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف اپنے لئے اور سیکرٹری کے لئے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگی تھی۔

governor kpk

mishal yousafzai