Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت کے مرکزی بازار میں دھماکے سے 4 افراد زخمی

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، پولیس
شائع 11 ستمبر 2024 11:08am

بلوچستان کے شہر تربت کے مرکزی بازار میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

بلوچستان

quetta

turbat

Blast

turbat blast