Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان کے مطالبے پر برطانیہ نے لندن میں افغان سفارتخانہ بند کرا دیا

ان تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے اس عرصے کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ تعاون کیا، سفیر افغانستان زلمے رسول
شائع 11 ستمبر 2024 11:08am

افغانستان کی طالبان پر مشتمل عبوری حکومت نے لندن میں افغان سفارتخانے میں تعینات تمام عملے کو برطرف کردیا اور اب اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے۔

برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ سفارت خانہ 27 ستمبر کو ”میزبان ملک کی سرکاری درخواست پر“ بند ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ اقدام جولائی میں طالبان کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے سابقہ حکومت کے قائم کردہ سفارت خانوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

زلمے رسول نے کہا کہ ’ہم تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے اس عرصے کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ مخلصانہ تعاون کیا۔“

بھارت میں افغانستان کا سفارت خانہ بند، تالے لگا دیے گئے

خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ”طالبان کی طرف سے اپنے عملے کی برطرفی کے بعد سفارت خانہ بند کیا جا رہا ہے۔“

اگست 2021 میں کابل کے سقوط کے بعد یورپ میں بہت سے افغان سفارت خانے کام کرتے رہے لیکن واشنگٹن ڈی سی میں پوسٹنگ سمیت دیگر کو بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔

افغانستان: پاکستانی سفارتخانے کے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کئے جانے کی اطلاعات

طالبان کو برطانیہ نے افغانستان کی قانونی حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا اور اپنا سفارت خانہ کابل سے قطر منتقل کر دیا۔

afghanistan

uk