Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود میں غیرمعمولی کمی کا امکان روشن

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی جمعرات کو اجلاس طلب کرے گی
شائع 11 ستمبر 2024 10:09am

کراچی: تاجر براردری کی جانب سے شرح سود میں غیرمعمولی کٹوتی کے مطالبے کے بعد اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کل بروز جمعرات کو شرح سود سمیت ملک کی مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرے گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات 12 ستمبر 2024 کو ہوگا۔ بعد ازاں اسٹیٹ بینک اسی دن ایک پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ جاری کرے گا۔

سود کی شرح کے فیصلے پر اقتصادی اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جس میں محتاط امید سے لے کر نمایاں کمی کے مطالبات تک کی توقعات ہیں۔ اگرچہ بہت سے مالیاتی ماہرین معمولی کٹوتی کی پیش گوئی کررہے ہیں، تجارت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز ترقی کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

فی الحال، شرح سود 19.5 فیصد ہے، جبکہ اگست میں افراط زر 9.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں حقیقی شرح سود 10 فیصد ہے۔ اس اہم فرق کی وجہ سے شرح میں خاطر خواہ کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں شرح سود میں کمی کی پیش گوئی

مالیاتی ماہرین عام طور پر 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع ظاہر کررہے ہیں، کچھ نے 200 بیس پوائنٹس تک کی کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، صنعت کے رہنما اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 500 بیس پوائنٹس کی مزید کمی کی حمایت کر رہے ہیں۔

حکومت کا آئی ایم ایف سے 2023 میں بلند ترین شرح سود پر قرضہ لینے کا انکشاف

پاکستان

Interest Rate

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)