Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روس کو میزائلوں کی فراہمی، تین بڑے یورپی ممالک نے ایران پر پابندیوں کا اعلان کردیا

روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی میں ملوث اہم اداروں اور افراد کا بھی پیچھا کریں گے، مشترکہ بیان
شائع 10 ستمبر 2024 09:10pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

ایران کی جانب سے روس کو یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر استعمال کیلئے بیلسٹک میزائل فراہم کرنے پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فضائی نقل و حمل سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بھارتی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ دوطرفہ فضائی خدمات کے معاہدوں کو منسوخ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔ ایران ایئر پر پابندیاں لگانے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور روس کو بیلسٹک میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی منتقلی میں ملوث اہم اداروں اور افراد کا بھی پیچھا کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل ایران اور روس دونوں کی طرف سے یورپی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔ یوکرینی عوام کے لیے مزید مشکل پیدا کی جا رہی ہے۔

دنیا خطرناک موڑ پر کھڑی ہے، سی آئی اے اور ایم آئی سکس چیفس کا اظہارِ تشویش

مذکورہ ممالک نے یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بیان کے بعد اُٹھایا ہے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ ایران کے بھیجے گئے میزائلوں کو روس یوکرین پر استعمال کرے گا۔

russia

Iran

Ballistic Missile

sanctions

Russia Ukraine War