Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا، کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ
شائع 10 ستمبر 2024 08:22pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعہ سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

منگل کو پشاور میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

یہ کور کمیٹی اجلاس پیر کو پارلیمنٹ میں رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد منعقد کیا گیا، اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ’سانحہ 10 ستمبر‘ کبھی نہیں بھولے گی، بیرسٹر گوہر

فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور کو کل رات اٹھایا گیا، اب اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، عمران خان

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا۔

PTI protest

PTI Leaders arrested

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

8 September PTI Jalsa