Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی جلسہ الزام تراشی پر مبنی تھا ، کوئی مثبت پیغام نہیں دیا گیا ، عرفان صدیقی

یقین ہے اسپیکر قومی اسمبلی معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں،لیگی سینیٹر
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2024 08:40pm

لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے میں میڈیا پر الزام تراشی کی گئی جلسے کے ذریعے کوئی بھی مثبت پیغام نہیں دیا گیا ، جلسے میں تقاریر اور لہجہ قابل افسوس اور قابل مذمت تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی جلسے میں میڈیا پر الزام تراشی کی گئی، جلسے کے ذریعے کوئی بھی مثبت پیغام نہیں دیا گیا، جلسے میں ہونے والی تقاریراورلہجہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، پارلیمنٹ بالا دست ادارہ ہے، ہم منفی روایات کے امین نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کل کے معاملے پر اقدامات کیے ہیں،یقین ہے اسپیکر قومی اسمبلی معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں۔

گے۔8ستمبرکوپی ٹی آئی کےجلسےنےماحول خراب کرنےمیں کرداراداکیا خواتین سےمتعلق غیرپارلیمانی زبان استعمال کی گئی۔

لیگی سینیٹر نے کہا کہ احتجاج کاحق شہریوں کےبنیادی حقوق کےساتھ منسلک ہے، پی ٹی آئی کی احتجاج کےنام پرتشددوانتشار کی تاریخ ہے۔ ن لیگ کی قیادت اورکارکنان کو انتقام کانشانہ بنایاگیا فساداورانتشارکو جلسےکی کامیابی نہیں کہاجاسکتا۔

PMLN

Senator Irfan Siddiqui