Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور کی نازیبا تقریر کے خلاف صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ

علی امین گنڈاپورنامناسب الفاظ واپس لیکرمعافی مانگے، سیکریٹری پریس گیلری
شائع 10 ستمبر 2024 06:16pm

اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی سے صحافیوں نے احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا ۔

اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پورکی نازیبا تقریرکے خلاف صحافیوں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا، صحافیوں کے واک آؤٹ پر آج کے اجلاس کا ایجنڈا معطل ہوگیا۔ اب گزشتہ رات کی صورتحال پراجلاس منعقد ہوگا۔

صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیکریٹری پریس گیلری نے کہا کہ وزیراعلی کے الفاظ قابل مذمت ہے ، علی امین گنڈا پور نامناسب الفاظ واپس لیکرمعافی مانگے۔

انھوں نے کہا کہ پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹس کی توہین کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے اتوار کو سنگجانی میں ہونے والے جلسے کے دوران بعض صحافیوں کا نام لیے بغیر ان کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان صحافیوں کو پہچانیں جو اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں۔‘

KPK Assembly

Ali Ameen gandapur