Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور بیمار پڑگئے، پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت مشکوک

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صبح ڈرپ لگائی گئی تھی، ذرائع
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2024 03:32pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بیمار پڑگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو صبح ڈرپ لگائی گئی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وہ پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ان کی بیماری کا معاملہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز پارلیمنٹ احاطہ میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا اور اس دوران خبریں گردش کرنے لگی کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور لاپتا ہوگئے ہیں۔

علی امین سے گزشتہ شام 7 بجے رابطہ منقطع ہوا اور تقریباً 8 گھنٹے کے بعد رابطے بحال ہوئے۔ بعدزاں وزیراعلیٰ کے پی رات گئے اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوئے۔ ذرائع کے کے پی ہاؤس کے مطابق علی امین گنڈا پور کی آج پشاور میں کچھ اہم اجلاس طے تھے۔

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)