Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مجھے دلچسپی ہی نہیں کیس میں، اسپیشل جج سینٹرل ون کا کیس ہے، جج

توشہ خانہ ٹو کیس سماعت کیلئے مقرر، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم
شائع 10 ستمبر 2024 02:04pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں کو 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

احتساب عدالت سے توشہ خانہ ٹو کیس کا تمام ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل منتقل کردیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل جج امجد اقبال آج رخصت پر ہیں، جس کے باعث ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں، جس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ 16 ستمبر تک سماعت ملتوی کررہا ہوں۔

وکیل سلمان صفدر نے مزید کہا کہ مجھے اچھا لگتا اگر آپ میری گزارشات سن لیتے، ایک ہی طرح کا توشہ خانہ کیس ہے، ملزمان بھی وہی ہیں۔

جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ مجھے دلچسپی ہی نہیں کیس میں، اسپیشل جج سینٹرل ون کا کیس ہے، میں سن نہیں سکتا 16 ستمبر کے لیے فکس کر رہا ہوں، میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس کررہا ہوں ان کو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس 16 ستمبر کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

accountability court

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

judge humayun dilawar

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE

new tosha khana case

Tosha Khana Reference 2